Abdullah, Geese, Corn Farmer
ھمارے لوگوں کو کام کی ضرورت بھی ھے اور وہ کام کرنا اور محنت کرنا بھی چاھتے ہیں اور ھماری ھی کمیونٹی میں ایسے لوگ بھی ھیں جو بزنس کا تجربہ رکھتے ھیں. ان کا کہنا تو یہ ھے کہ بزنس کے لیے سرمائے کی ضرورت بھی نہیں ھوتی سرمایہ ھو گا پھر تو آپ انوسٹر بنیں گے. تو مطلب یہ ھے کہ صحیح نالج کے ساتھ محنت کرکے آپ بزنس مین بن سکتے ھیں.
میں آپ کے سامنے ایک صحابی رسولؒ عبداللہ ابن ام مکتوم کا حوالہ دینا چاہوں گا. وہ آنکھوں سے نابینا تھے اس اتنی بڑی معذوری کے باوجود ان کا جذبۀ جہاد اور شوقِ شہادت اس قدر قومی تھا. کہ انہوں نے کئی جنگوں میں شرکت کی. جب دوسرے صحابۂ کرام نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی کہ آپ کا آنکھوں کا مسئلہ ھے آپ کا جہاد پر جانا ضروری بھی نہیں ھے. تو عبداللہ نے یہ کہہ کر انہیں مطمئن کر لیا کہ دیکھیے میں آنکھوں سے معذور ھوں. آپ مجھے پرچمِ لشکر دے کر درمیان میں کھڑا کر دینا. میں تو دیکھ بھی نہیں سکوں گا. کہ آپ لوگ جیت رھے ھیں یا ھار رھے ھیں.
میں جب تک زندہ رھوں گا پرچم لے کر اپنی جگہ پر ڈٹ کر کھڑا رھوں گے. انہوں نے کہا میرا خیال ھے کہ کوئی آنکھوں والا انسان یہ کام نہیں کر سکتا. عبداللہ کی دلیل اتنی مضبوط تھی کہ صحابۂ کرام نےانہیں جنگ میں ساتھ جانے کی اجازت دے دی. انہوں نے کئی جنگوں میں شرکت کی علمدار لشکر بنتے رہے اورآخر ان کی شہادت کی تمنا بھی پوری ھوئی.
پرندوں میں کمیونٹی شعور دیکھنا ھو تو مرغابیوں کو اڑتے ھوئے دیکھ لیجیے وہ وی
V
کی شکل بنا کر اڑتی ہیں اس طرح اڑنے سے ھوا کی مزاحمت
resistance
کئی گنا کم ھو جاتی ھے اگر گروپ میں سے کوئی پرندہ بیمار ھو جائے تو دو اور پرندے خود کو سست کر کے اسے سپورٹ support
کرتے ہیں. اب تین پرندے مل کر وی
V
کی شکل بناتے ھیں. یہاں تک کہ دوبارہ وہ اپنے اصلی گروپ میں شامل ھوجائیں.
ایک کسان جوکہ کارن مکئی کی فصل کاشت کرنےمیں بڑا ماھر تھا اور ھمیشہ اس کے فارم میں
maximum
پیداوار ھوتی تھی جب اس کا انٹرویو کیا گیا. کہ آپ کی اس کامیابی کا راز کیا ھے. تو اس نےکہا کہ جب بیج ڈالنے کا وقت ھوتا ھے. تو میں حتی الامکان کوشش کرتا ھوں. کہ اپنے پورے علاقے کے زیادہ سے زیادہ کسانوں کو کوالٹی بیج سپلائی کروں. ان کے کھیتوں سے پولن میری فصل میں آنا ھوتا ھے. جس سے میری فصل زیادہ صحت مند ھوتی ھے. اور مجھے اچھی پیداوار مل جاتی ھے.
Comments
Post a Comment