Start up
آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے اپنے پروگرام مجھے بات کرنےکا موقع دیا. آج کا موضوع کئی لحاظ سے بڑی اھمیت رکھتا ھے. کہ ھم نے ٹورنٹو جی ٹی اے کینیڈا میں اپنی اس بہت بڑی کمیونٹی کے درمیان جو چوبیس سال کا عرصہ گزارا ھے. اس کا جائزہ لیا جائے جو روم فار امپروومنٹ ھیں ان کو ھائی لائٹ کیا جائے. تاکہ نئے آنے والے لوگ ھمارے تجربات سے فائدہ حاصل کرسکیں. اس بات میں کوئی شک شبہ نہیں کہ جب ھم سب مل کر کوشش کریں گے تو جتنا پوٹنشل ھماری کمیونٹی میں ھے یہ ایک بہترین بزنس کمیونٹی بن سکتی ھے. کچھ بزنس لائنز میں تجربہ رکھنے والے افراد نے اپنی خدمات شیئر کرنے کا عزم و ارادہ ظاھر کیا ھے.
ان کا ابھی میں اپنی گفتگو میں ذکر کرتا ھوں. جیسے کنسٹرکشن کا کام ھے کسٹم ھوم بنانا ھو. یا جیسے ابھی گورنمنٹ نے سیکنڈری سویٹ بنانےکے لیے سپیشل گرانٹ کا اناؤنس کیا ھے. ورائٹی سٹور بنانا ھو. اکیڈمک کالج بنانا ھو. اکاؤنٹس کا کام کرنا ھو. آٹو سیلز آٹو پارٹس آٹو ورکشاپ بنانے میں ھیلپ چاھیے بلڈنگ میٹیریل کی سیل کنسٹرکشن مشینری خریدنی ھو.
حقیقت یہ ہے کے ھماری کمیونٹی میں وہ تمام صلاحیتیں موجود ھیں. جن کو استعمال کرتے ھوئے ھم قرآن مجید کے ان واضح احکامات پر اچھی طرح سے عمل کرسکتے ہیں. جن میں یتیموں اور مسکینوں کا خیال رکھنے کا حکم دیا گیا ھے. یہاں تک کہ سورہ ماعون میں تو نماز اور عبادات سے پہلے ان احکامات کا ذکر ملتا ھے.
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مشہور حدیث کہ رزق کے نو حصے تجارت اور بزنس میں ہیں. اورایک حصہ دوسرے ذرائع میں ھے.
Comments
Post a Comment